اسلام آباد:تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت مل گئی،جلسے کے لیئے قواعد و ضوابط طے پائے ہیں۔
تیس نومبر کے جلسے کے لیئے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ ہوا ہے جس کے مطابق شرکا کے لیے 20 واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے،جلسے کے شرکا شاہراہ دستور پر نہیں جائیں گے۔
جناح ایونیو پر جلسہ گاہ اور پریڈ گراونڈ پر اسٹیج بنانے کی اجازت دی گئی ہے، اسٹیج کا رخ پارلیمان کی بجائے اب جناح ایوینو کی جانب ہوگا،اسٹیج رات 12 بجے تک ختم کر دیا جائے گا اور لوگ پرامن طریقے سے منتشرہوں گے۔
- Advertisement -
کنٹینرز سے صرف حساس علاقوں کو بند کیا جائے گا،بچوں کی سیکوریٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف کی ہوگی،جلسے میں ہونے والی کسی بھی بدامنی سے نمٹنے کے لیئے غیرمسلح پولیس تعینات ہوگی۔
چوہدری نثار کا کہنا ہے واٹر کینن اور لاٹھیاں منگوائی گئی ہیں۔