ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

تحریک طالبان نے کوئٹہ ایئربیس پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ:   کوئٹہ کے سمنگلی اور خالد ایئر بیس پر حملوں کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کے غالب محسود گروپ نے قبول کرلی ہے۔

کراچی ائیرپورٹ کی طرز پر کوئٹہ سمنگلی اور خالد ایئر بیس پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، جیسے سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنا دیا، حملہ کے نتیجے میں دس مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ دو دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق دہشتگرد سمنگلی ایئربیس میں داخل ہونا چاہتے تھے لیکن انہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا، جس پر گاڑی میں سوار دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے شدید تبادلے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

اس دوران سیکیورٹی فورسز نے سمنگلی ائیر بیس کے تمام راستے بند کردئیے ، اس دوران دہشتگردوں نے سات راکٹ بھی فائر کیے جو خطا گئے دہشتگردوں سے مقابلے میں نو سیکورٹی اہلکار زخمی ہو ئے، پولیس کی ایک گاڑی راکٹ لگنے سے تباہ ہو گئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ سمنگلی اور خالد ایئر بیس کو مکمل طور پر کلیئر کروالیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ ایئرپورٹ بھی کھول دیا گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں