اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ترکی انتخابات، حکمران جماعت 13سال بعد سادہ اکثریت سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی: عام انتخابات کے نتائج کے مطابق حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی تیرہ سال بعد سادہ اکثریت سے محروم ہوگئی ہے، کرد نوازجماعت ایچ ڈی پی تیرہ فیصد ووٹ حاصل کرکے پہلی بار  پارلیمنٹ کا حصہ بنے گی۔

تیرہ سال کے طویل عرصے بعد ترکی کی حکمران جماعت جسسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی پارلیمانی انتخابات میں سادہ اکثریت سے محروم ہوگئی، طیب اردگان کی جسٹس پارٹی دوسو اٹھاون نشستیں جیت سکی ہے جبکہ سادہ اکثریت کے لئے دو سو چہتر نشستیں جیتنا لازمی ہے۔

جسٹس پارٹی کو حکومت بنانے کے لئے اب کسی دوسری سیاسی جماعت سے اتحاد کرنا ہوگا، کرد نواز جماعت ایچ ڈی پی نے عام انتخابات میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کر کے بڑا اپ سیٹ کردیا۔

ووٹوں کے تناسب سے پچہتر سے اسی نشستیں جیتنے پر ایچ ڈی پی کے حامیوں نے جشن منایا۔

ریپبلکن پارٹی سی ایچ پی نے پچیس فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں، انتخابی نتائج سابق وزیرِاعظم اور موجودہ صدر رجب طیب اردوگان کے لیے ایک دھچکا ہیں کیونکہ وہ دوتہائی اکثریت حاصل کرکے ملک میں صدارتی نظام جمہوریت متعارف کرانا چاہتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں