اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ترکی : نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کل ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی: نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کل ہوگی، برسرِ اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلمپنٹ ایک بار پھر اکثریت حاصل کرنے کے بارے میں پُرامید ہے۔

ترکی کے چوبیسویں انتخابات میں عوام پانچ سو پچاس نشستوں کے ایوان کے لئے نمائندوں کا انتخاب کل کریں گے، حکمران جسٹس پارٹی، ریپبلیکن پارٹی اور نیشنل موومنٹ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

جسٹس اینڈڈیولیپمنٹ پارٹی نے رجب طیب اردگان کی سرابراہی میں دوہزار گیارہ میں ہونے والے انتخابات میں پانچ سوپچاس میں سے تین سوستائیس نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

طیب اردگان دو ہزار تین سے وزیرِاعظم کے عہدے پر فائض رہے تاہم گذشتہ سال وہ صدر منتخب ہوئے تھے۔

دوسری جانب ترکی میں سات جون سے ہونے والے عام انتخابات سے قبل کرد حمایت یافتہ جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی آخری ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں افراد شریک تھے، قائدین کی تقریریں جاری تھیں کہ اچانک دھماکہ ہوا جس سے بھگدڑمچ گئی، دھماکہ سے سو سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔

بعد ازاں دوافراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، دھماکوں کے بعد پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے ورکروں کےاحتجاج کو پولیس نے پانی کی بوچھاڑ کرتے ہوئے منتشرکر دیا جبکہ دیاباقر سے رکن اسمبلی اور وزیرِ زراعت محمد مہدی ایکر کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم احمد داود دغلو نے دھماکےکی تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں