اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

ترک خاتون اوّل کا نیکلس نادرا کے حوالے کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد/ ملتان : تُرک خاتون اول کا ہار وزرات داخلہ کے ماتحت ادارے نادرا کو مل گیا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےسیکرٹری نے ہار پہنچادیا۔

تفصیلات کے مطابق تُرک خاتون اوّل کے قیمتی ہار کی حکومتی خزانےمیں واپسی ہوگئی۔ ہارملتان سے چلا اوربالاخر اسلام آباد  پہنچ گیا۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کےسیکرٹری مختلف دفتروں کے چکر لگانے کے بعد نادرا آفس پہنچے اورہار کی وصولی کرادی۔

سابق وزیراعظم کےپی اے اس سےپہلےکیبنٹ ڈویژن،دفترخارجہ اورتوشہ خانے کے چکرلگاتے رہے۔ لیکن کسی نےیہ ہار قبول نہیں کیا۔

ایف آئی اے نےسابق وزیراعظم کوہار جمع کرانے کانوٹس دیا تھا جس کےبعد انہوں نے ہار اسلام آباد بھجوانےمیں ہی خیریت سمجھی۔

اس ہار کی کہانی دو ہزار دس کے سیلاب سے شروع ہوئی جب ترک خاتون اول نے متاثرہ علاقوں میں بچیوں کی شادی کیلئے ہار عطیہ کیا ،لیکن یہ ہار ہاریوں کو تو نہ ملا۔ البتہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کےگھرپہنچ گیا۔

ایف آئی اے نے ہار واپس نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں