پنجاب : فیصل آباد اور ملتان میں ینگ ڈاکٹروں نے احتجاجاً کام بند کردیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔
فیصل آباد کے ینگ ڈاکٹرزنے دو ٹوک کہہ دیا کہ تنخواہوں میں اضافہ نہیں تو کام نہیں، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈاکٹروں نے او پی ڈی میں کام کرنا بند کر دیا ہے ، انکا کہنا ہے کہ سروس اسٹرکچر بحال کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔
فیصل آباد اور ملتان میں بھی ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات منوانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے، ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج شدت اختیار کر جائے گا ۔