بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

تیس نومبرکوپولیس تشدد ہوا تومقابلہ کروں گا عمران خان کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: عمران خان نے کہا کہ 30نومبر کے جلسے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے، گولیاں چلوائیں یا تشدد کروایا گیا تو ہم مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے گوجرانوالہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ 30نومبر کو ہم نے اپنے حقوق کے لئے کھڑا ہونا ہے ، حکمران آپ کو غلام بنارہے ہیں وہ عوام کو آزاد ہونے نہیں دیں گے،اگر پولیس سے گولیاں چلوائیں یا تشدد کروایا گیا تو ہم مقابلہ کرنے کو تیار ہیں،30نومبر کے جلسے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب تک ’گو نواز گو‘ کا نعرہ نہ لگائے نیند نہیں آتی ہے، نیاپاکستان بنانے کے لئے قوم جاگ گئی ہے۔آصف زرداری بھٹو کے نام پر ووٹ لیکر ارب پتی بن گئے ہیں، نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے پارٹنر شپ سے عوام کونقصان پہنچا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جو حکومتیں دھاندلی کر کے اقتدار میں آ تی ہیں وہ عوام کی بہتری پر نہیں بلکہ لوٹ مار پر دھیان دیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ عوام کی رائے کا ان پر کوئی اثر نہیں، بھارت میں کسان کی حالت کیوں بہتر ہے، کیونکہ وہاں جمہویت کا نظام نافذ ہے، پاکستان میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت چل رہی ہے جہاں بادشاہ کا بھائی وزیر اعلی ، بیٹی اربوں روپے کے فنڈ کی مالک ، سمدھی وزیر خزانہ اور اس کے بیٹے کاروبار کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں