تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

تین ہاتھوں والی دھڑ جڑی بچیوں کی پیدائش

بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع کیندرا پارا میں دھڑ جڑی بچیوں کی پیدائش ہوئی ہے جن کے چار کے بجائے تین ہاتھ ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اڑیسہ کی 32 سالہ رہائشی امبیکا پریدا کے ہاں جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی، جن کے دھڑ جڑے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق زچہ کی حالت خراب ہونے کے باعث بچوں کی پیدائش آپریشن سے ہی ممکن ہوئی۔

بچیوں کے والد پیشے کے اعتبار سے کسان ہیں، انہوں نے بتایا کہ بچیوں کے دو سر، ایک دھڑ، تین ہاتھ ہیں، وہ غربت کی وجہ سے بچیوں کی زندگی نہیں بچا سکتے کیونکہ ڈاکٹر نے آپریشن کے لیے بہت زیادہ خرچہ بتایا ہے۔ انہوں نے بچیوں کی زندگی بچانے کے لیے مدد کی اپیل بھی کی۔

والد نے بتایا کہ بچیوں کی پیدائش ایک روز قبل پیر کو نجی اسپتال میں ہوئی، جن کے ٹیسٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ اُن کا اندرونی نظام بھی ایک اور ان دونوں کے سر کے درمیان ایک ہاتھ بھی ہے۔

ڈاکٹر دیباشش ساہو کا کہنا تھا کہ ’دس لاکھ میں سے چند ایک ہی ایسے بچوں کی پیدائش ہوتی ہے، جن کا بچنا بہت زیادہ مشکل ہوتا ہے جبکہ وہ عام زندگی بھی نہیں گزار پاتے‘۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ ’پیدائش کے بعد بچیوں کی طبیعت خراب ہوئی تھی مگر اب وہ پہلے سے بہتر اور خطرے سے باہر ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -