اشتہار

جاوید ہاشمی مان گئے، مارچ کی قیادت کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : تحریک انصاف کا تین رکنی وفد جاوید ہاشمی کو منانے کے لئے ان کے گھر پہنچ گیا جس کے بعد جاوید ہاشمی تحریک انصاف میں واپسی کےلئے راضی ہوگئے۔

ملتان میں تحریک انصاف کے وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنو کرٹیس حکومت کے حوالے سے تحفظات تھے، عمران خان نے تحفظات دور کر دئیے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مارشل لا نہ لگنے کی ضمانت عمران خان اور وہ ہیں، ان کی لاش پر ہی مارشل لا آسکتا ہے آئین سب سے اہم ہے، جاوید ہاشمی نے کہا کہ آزادی مارچ کی ملکر قیادت کریں گے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ بحیثیت صدر تحریک انصاف اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ ہمارے مارچ سے ملک میں مارشل لا نہیں لگے گا اور اس کی ضمانت عمران خان سمیت پارٹی کا ایک ایک کارکن دیتا ہے اور اگر مارشل لگا لگا تو پہلے ہماری لاشیں اٹھانا ہوں گی،انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو رکاوٹیں لگائی ہیں وہ فوری ہٹائے کیونکہ یہ ملک کی آزادی نہیں بربادی کررہے ہیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی نے ان کا بھرم رکھا ہے وہ ان کے شکر گزار ہیں، جاوید ہاشمی تحریک انصاف کے صدر ہیں اور رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں