کراچی: دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی شکست پر انہیں دکھ ہوتا ہے گرین شرٹس جب بھی برا کھیلیں گے وہ اس پر بھرپور تنقید کریں گے
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کے لئے ہمشیہ لڑ کر کھیلیں ہیں اور ہر میچ میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ٹیم سے ہارتا ہے تو انہیں بے حد افسوس ہوتا ہے، قومی ٹیم پر بے جا تنقید کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان ٹیم برا پرفارم کرے گی وہ تنقید کریں گے چاہے وہ ملک میں ہوں یا بھارت میں۔