جرمنی میں جاری فیشن ویک اپنی رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، فیشن ویک میں نت نئے کلیکشن نے لوگوں کی داد سمیٹی۔
جرمنی کے شہر برلن میں فیشن کے رنگ بکھرے، حسین لبادے اوڑھے دلکش ماحول میں نزاکتوں سے بھرپور کیٹ واک دیکھنے کو ملی، فیشن شو کو دیکھنے نوجوانوں کی بڑی تعداد پہنچی۔
ان کا فیورٹ برانڈ پہلی بار فیشن ویک میں شامل ہوا تھا، فیشن شو کا نام شاپ دا رن وے بھی دلچسپی سے بھرپور تھا، جس نے پہلے ہی دن سے مداحوں کو خریداری کرنے پر مجبور کر دیا۔
نیا سال نیا کلیکشن دونوں ہی نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کررہے تھے، شاپ دا رن وے فیشن شو میں جرمنی کی معروف ماڈل جیری ہل نے بھی شرکت کی۔