اسلام آباد: عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما گولڈ اسمتھ نے محبت کی تلاش میں ڈیٹنگ ایپ ” ٹینڈر ” کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
جمائما نے ابتدائی طور پر ایک میگزین مضمون کے لئے ڈیٹنگ اپلی کیشن کے لئے سائن اپ کیا تھا تاہم حالیہ رپورٹوں کے مطابق برطانوی اس ایپلیکشن کو مستقبل کے شوہروں یا ممکنہ پریمی کی تلاش کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔
جمائما خان نے اپنے سابق شوہر عمران خان کی ریحام خان سے شادی پر عمران خان کو شادی پر نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے۔
جمائما نے اپنی ٹویٹ میں عمران خان کی شادی پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ، ”مجھے امید ہے کہ عمران خان اپنی زندگی کے اس نئے دور میں خوش رہیں گے۔
پاکستانیوں کے ساتھ گہرا لگاؤ ظاہر کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ ”میں ہمیشہ پاکستان سے محبت کرتی رہوں گی، میں اپنے بچوں کی شکر گزار ہوں اور اس محبت کی جو مجھے پاکستان میں دی گئی۔”
جمائما نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ ان سب پاکستانیوں کی بے حد شکر گزار ہیں جنھوں نے پچھلے دنوں اپنے محبت بھرے پیغامات انہیں بھیجے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایسے پیغامات سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔
I’ll always love Pakistan. Thanks to my sons & the love I’ve been shown there, I’ll always feel like an honorary Pakistani, no matter what
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) January 6, 2015