جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

جمعہ کو دمشق کی تاریخی مسجد میں بھگدڑ مچنے سے اموات

اشتہار

حیرت انگیز

شام کے دارالحکومت دمشق کی تاریخی مسجد اموی میں بھگدڑ مچنے کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

دمشق کے گورنر نے بتایا کہ جمعہ کی سہ پہر تاریخی اموی مسجد میں بھگدڑ مچنے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔

گورنر مہر مروان نے سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کو بتایا کہ مسجد میں ایک شہری تقریب کے دوران تین افراد کچلے گئے۔

- Advertisement -

3 dead in stampede at Umayyad Mosque in Damascus, Syria

وائٹ ہیلمٹ ریسکیو گروپ کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جب کہ پانچ بچوں کو فریکچر ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک لڑکی کو بھیڑ سے بچانے میں کامیاب ہوئے۔

الوطن اخبار نے کہا کہ یہ واقعہ ایک سوشل میڈیا شخصیت کی طرف سے مفت کھانے کی تقسیم کے دوران ہوا۔

شیف ابو عمر نامی ایک YouTuber، جس کا استنبول میں ایک ریستورنٹس سے ہے نے اس سے قبل اموی مسجد میں مفت کھانے کی تقسیم کی تیاریوں کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

علاوہ ازیں اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے صبح مسجد کا دورہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں