اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات کو جو واقعہ پیش آیا وہ بڑی بد قسمتی اور افسوس ہے، واقعے کا علم ہوا تو مجھے بہت تکلیف ہوئی، جیسے میرے دوستوں نے مل کر ٹھنڈا کیا جس پر انکا شکر گزار ہوں۔
وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں، لیکن آئین کی سربلندی، جمہوریت کے لئے ہمیں ایک ہوجانا چاہئے، ان پر موجودہ بحران حل ہونے کے بعد مل کر بات کر لیں گے، اگر آج پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی اور ہم اپوزیشن میں ہوتے تو ہم بھی اسی طرح ان کا ساتھ دے رہے ہوتے۔
نواز شریف نے کہا کہ میں اعتزاز احسن سے گزشتہ روز پیش آنے والے واقع پر ایک بار پھر معذرت کرتا ہوں اور چاہوں گا کہ وہ بھی در گزر سے کام لیں، ہم آئین اور جہموریت کی سربلندی کیلئے جمع ہوئے ہیں، مجھے اپنی حکومت اور اقتدار سے زیادہ عزیز ہے جو میں آج یہاں دیکھ رہا ہوں، میں چاہتا ہوں خورشید شاہ اور اعتزاز احسن درگزر کردیں۔
نواز شریف نے کہا کہ جہموریت کو مستحکم کرتے کیلئے ہمیں ایک دوسری کی حمایت کرنی چاہیئے، فخر محسوس کرتا ہوں پارلیمنٹ نے جہموری راہ کا تعین کرلیا ہے۔