جنوبی وزیرستان: آپریشن راہِ نجات جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا بارہواں مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے، اس سلسلہ میں انتظامات کا حتمی شکل دیدی گئی ہے، آٹھ ہزار خاندانوں کو واپسی کےلئے رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروے کئی اور سراروغہ کے چودہ دیہات کے آٹھ ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے ۔ متاثرین جنوبی وزیرستان کی واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
- Advertisement -
پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق اس مرحلہ میں آٹھ ہزار خاندانوں کو اپنے آبائی علاقوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، واپس جانیوالے متاثرین کو پینتیس ہزار روپے بذریعہ موبائل سم ادائیگی کی جائیگی اور متاثرہ خاندانوں کو چھ ماہ راشن اور ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی دی جائینگی۔
اس سے قبل گیارہ ہزار نو سو چوبیس خاندانوں کی واپسی ہوچکی ہے۔