وسطی افریقی جمہوریہ میں بحران شدت اختیار کرگیا، فرانسیسی سفیر برائے اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ موثر اقدامات نہ کئے گئے تو ملک ناکام ریاست بن جائیگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے فرانس کے سفیر برائے اقوام متحدہ گیرارڈ کا کہنا تھا کہ سلیکا کی افواج نے سب کچھ تہس نہس کر دیا ہے۔
سفیر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی امور چلانے کیلئے کسی قسم کے کاغذات نہیں ہیں، تمام ریکارڈ کو جلا کر خاکستر کر دیا گیا ہے۔
- Advertisement -
جسکی وجہ سے شدید دشواری پیش آرہی ہے، افریقی ملک کے دارالحکومت بینگوئی میں جاری تشدد کے حالیہ واقعات میں دو متحارب گروہوں کے مابین تصادم کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک جب کہ نو لاکھ بے دخل ہوئے۔