مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جو لوگ بات کرنا چاہتے ہیں ان سے بات ہوگی اور جو حکومتی رٹ کو چیلنج کرےگا اس سے اسی انداز میں نمٹا جائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ وہ عمران خان سے پوچھتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں ان کی طالبان کے حوالے سے کیا پالیسی ہے۔
دہشتگردی کے حوالے سے عمران خان خود کنفیوز ہیں، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملک کو کمزور ریاست بنانا چاہتے ہیں اس سے سختی سے نمٹا جائے گا انیس کروڑ لوگوں کو چند ہزار لوگ یرغمال نہیں بنا سکتے۔
- Advertisement -
حمزہ شہباز نے کہا کہ نیازی چوک سے بھاٹی گیٹ تک انٹر چینج بنانے سے ایک ارب روپے کے پیٹرول کی بچت ہوگی اور منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ بھی اد ا کیا جائے گا۔