کراچی: شہرت کی بلندیوں کو چھوتے اے آر وائی کے معروف پروگرام ’’جیتو پاکستان‘‘ کے میزبان فہد مصطفی نے عوام میں شو کے مفت انٹری پاسسز تقسیم کیے۔
اے آر وائی کی جانب سے شہریوں کے لیے جیتو پاکستان شو کی ایک محفل اسٹوڈیو سے نکل کر پورٹ گرینڈ میں سجائی گئی جہاں عوام کی بڑی تعداد پروگرام میں شرکت کرنے اورفہد مصطفی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے موجود تھی۔
اس موقع پر پروگرام کے میزبان فہد مصطفی نے عوام کے درمیان مختلف مقابلے بھی کرائے اورجیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے جبکہ پروگرام میں شرکت کرنے والے ہزاروں خواہشمند لوگوں میں سے خوش قسمت لوگوں کو فہد مصطفی کی جانب سے مفت پاسسز بھی فراہم کئے گئے۔
انٹری پاسسز حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا اور انہوں نے اے آر وائی کی اس کاوش کو قابلِ تحسین قراردیا۔