کراچی : حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ کل سے شروع ہورہا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق حجاج کرام کی واپسی کے سلسلہ کا آغاز کل سے ہورہا ہے، لیز پر حاصل کئے گئے قومی ایئرلائن کے دو طیارے کسٹم ڈیوٹی ادانہ کرنے پر گراؤنڈ کردیئے گئے ہیں، جس کے سبب پی آئی اے کو اٹھائیس سو ڈالر یومیہ فی جہاز کا کرایہ ادا کررہی ہے، طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث حجاج کرام کو وطن واپس میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب جدہ ایئرپورٹ میں پی آئی اے کے شفٹ مینجر وزیر جاکھرانی کو بدعنوانی کے الزام میں پاکستان طلب کرلیا گیا ہے، وزیر جاکھرانی پر جدہ میں مسافروں سے پیسے وصول کرنے کا الزام ہے ۔