جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

حج سے محروم پاکستانی عازمین کے لیے وزارت مذہبی امور کی آخری کوشش، سعودی حکام کو درد بھرا خط لکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اس سال حج کی سعادت سے محروم نجی پاکستانی عازمین حج کو سعودی عرب بھجوانے کے لیے وزارت مذہبی امور نے آخری کوشش کی ہے۔

رواں برس 67 ہزار سے زائد نجی عازمین کے رقم جمع کرانے کے باوجود سعودی عرب روانگی اور اس سال ادائیگی حج مشکل ہو گئی ہے۔ ان عازمین کو حج کے لیے سعودی عرب بھجوانے کے لیے وزارت مذہبی امور نے آخری کوشش کے طور پر سعودی حکام کو خط لکھ دیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے سعودی حکام کو انگریزی اور عربی زبان میں خطوط لکھے گئے ہیں جن میں ان سے اپیل کی گئی ہے کہ اس سال مذکورہ نجی عازمین کو حج کی اجازت دی جائے، آئندہ قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

اس خط میں کہا گیا ہے کہ سروس پرو وائیڈر فیس کی عدم ادائیگی کے سبب 67 ہزار نجی عازمین حج سے محروم رہ گئے ہیں۔ ان میں بہت سے پاکستانی عازمین عمر رسیدہ اور شاید انہیں دوبارہ حج کا موقع نہ مل سکے۔ حج سے محروم عمر رسیدہ عازمین کا درد ناقابل بیان ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمر رسیدہ عازمین کی فریاد اور جذباتی التجائیں مسلسل ہم تک پہنچ رہی ہیں۔ عاجزانہ التجا ہے کہ منیٰ میں باقی رہ جانے والی کوئی بھی جگہ ہمیں فراہم کر دی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 67 ہزار عازمین سے متعلق معاہدے کے مطلوبہ فنڈز سعودی عرب کے پاس موجود ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ نجی شعبہ تمام ڈیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرے۔

67 ہزار نجی عازمین کا حج سے محروم رہنے کا خدشہ! ذمہ دار کون؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں