ہالی ووڈ: دوسری جنگ عظیم کے پس منظر پر بننے والی ہالی وڈ فلم ”ان بروکن” کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، فلم کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔
ہار سے جیت تک ،گھر سے اولمپک کے میدان تک، عام آدمی سے چیمپئن تک، یہ کہانی امریکی اولمپیئن لوئس زمپرینی کی ہے، جس کی کامیابی دوسری جنگ عظیم کی بھینٹ چڑھ جاتی ہے۔
انجلینا جولی کی ڈائریکشن و پروڈکشن میں بننے والی فلم کی کہانی اولمپک رنر لیوئیس زیمپرینی کی حقیقی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جسے پچپن میں جاپانی فورسز گرفتار کرلیتی ہے، لیوئیس قید سے اولمپک رنر کا سفر کس طرح طے کرتا ہے اور اسے کن مشکلات سے گذرنا پڑتا ہے۔
یہ سب اس ڈرامہ ایکشن فلم میں دکھایا گیا ہے، واقعات اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم کرسمس پر سنیما گھروں میں دھوم مچائی گی۔