ایبٹ آباد: الیکشن ٹریبونل ایبٹ آباد نے مانسہرہ کے حلقہ این اے بیس میں تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم خان سواتی کی جانب سے مبینہ دھاندلی کی دائر درخواست خارج کردی، ٹریبو نل نے حلقہ میں ہونے والا الیکشن درست قراردے دیا۔
الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اعظم خان سواتی کی دائر درخواست پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ این اے بیس میں مبینہ دھاندلی کو مسترد کر دیا اور ٹریبونل نے الیکشن درست قرار دے دیا۔
ٹریبونل کو درخواست گزار دھاندلی کے حوالے سے شواہد و ثبوت فراہم کرنے میں مکمل ناکام رہا، الیکشن ٹریبونل نے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے اس حلقہ کا الیکشن درست قرار دے دیا۔
حلقہ این اے بیس سے عام انتخابات میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف مسلم لیگ ن کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے، جن کے مخالف امیدوار اور تحریک انصاف کے پی کے کے صدر اعظم خان سواتی نے مبینہ دھاندلی کی درخواست دائر کی تھی۔