اشتہار

حکومت نے ساڑھے پانچ ہزارارب کا قرضہ لے لیا، طاہرالقادری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک ِ انصاف کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ حکومت نے ایک سال میں ساڑھے پانچ ہزارارب کا قرضہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گذشتہ اٹھائیس سال میں کل چھ ہزار ارب کا قرضہ لیا تھا لیکن شریفوں کی حکومت نے صرف ایک سال میں ساڑھے پانچ ہزارارب کا قرضہ لے لیا ، لیکن اسکے ثمرات عوام تک نہیں پہنچے تو پھر حکومت کس چیز کو معاشی ترقی کہتی ہے؟۔

ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھاکہ موٹروے، میگا پروجیکٹ اور میٹرو بس بنانے سے معاشی ترقی نہیں ہوتی معاشی ترقی جب ہوتی ہے جب عوام کو حقوق مل جائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے چیلینج کیا کہ دنیا کا کوئی معاشی ماہر میرے معاشی نظام کو رد نہیں کرسکتا ، انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرکے کہا کہ اس طرز کا کوئی ایک ماڈل تو بنا کر دکھاؤ، قرضے لئے جارہے ہو بتاؤ تو کہ اتارو گے کیسے؟

انہوں نے کہا کہ آئین ِ پاکستان آرٹیکل پچیس اے کے مطابق کوئی پانچ سے سولہ سال کی عمر کا بچہ تعلیم سے بے بہرہ نہ رہے اگر اس پر عمل نہیں ہورہا تو پھر حکومت کس منہ سے خود کو جمہوری کہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان گولیوں کا سامنا کرہے ہیں پولیس نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا تھا جان بچانے کے لئے پارلیمنٹ کے لان میں پناہ لی۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں