منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

حکومتی نمائندوں کی یقین دہانی،اےاین پی کا دھرنا ختم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سی ایم ہاؤس کے قریب اے این پی کے علاقائی عہدیدار کے قتل کے خلاف دیا جانے والا دھرنا حکومتی نمائندوں کی یقین دہانی کے بعد ختم کردیا گیا ہے۔

اتوار کی شب اورنگی ٹاؤن چار نمبر میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے علاقائی عہدیدارڈاکٹر ضیاء الدین کو گھرکے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا،واقعے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

تاہم حکومتی وفد اور اے این پی کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا،حکومتی وفد میں راشد ربانی ،وقار مہدی اور ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید شامل تھے۔

حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ دو روز میں ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات بھی کرائی جائیگی اور عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداروں کو تحفظ فراہم کیا جائےگا دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر دو روز میں ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں