منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پہیلی بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : شہر اقتدار میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات سے متعلق متضاد اطلاعات ہیں تاہم بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات فی الحال پہیلی بن گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے دو بار جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کیں، حکومت نے سنگجانی کا مقام پر مظاہرین کو جانے کا آپشن دیا ہے ڈی چوک آنے نہیں دیا جائے گا ، اب فیصلہ پی ٹی آئی کی قیادت نے کرنا ہے، حکومت کے پاس دو سو پینتالیس ،کرفیو اور انتہائی قدم اٹھانے کا آپشن موجود ہے۔۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا بھی کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماوں نے بانی پی ٹی آئی سے دو ملاقاتیں کیں، پہلی ملاقات میں ۔بیرسٹر گوہراور بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی سے حکومت سے مذاکرات کی اجازت لی تھی۔

اطلاعات ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں حکومت کی جانب سےوزیرداخلہ محسن نقوی شریک ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر آئے۔ تاہم مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی گزشتہ شب ایک دن میں دوسری بار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے، سرکاری ذرائع نے بتایا بیرسٹر گوہر بانی کیلئے پیغام لے کر اڈیالہ جیل پہنچے۔

پی ٹی آئی کو کہا گیا پشاور موڑ نہیں سنگجانی میں احتجاج یا دھرنا دیں اور پیغام دیا گیا اسیران کی رہائی کیلئے کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے اگر پی ٹی آئی نہیں مانتی تو مجمع میں ٹارگٹڈآپریشن کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے مجمع میں اشتہاری اور افغان دہشت گرد موجود ہیں۔

بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے، ذرائع نے بتایا فریقین نے مذاکرات کامیاب ہونے تک خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بانی پی ٹی آئی کے وڈیو پیغام کے حوالے سے خبر کی تردید کی ، شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی نے کوئی وڈیو پیغام ریکارڈ نہیں کرایا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں