منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

چین کے ساتھ ترقیاتی معاہدوں کی تفصیلات منظرعام پرلائیں جائیں، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف نے خبر دار کیا ہے کہ چینی صدر کے دورے کے دوران ہونے والے ترقیاتی معاہدوں کی تفصیلات منظرعام پر نہ لائی گئیں تو پراجیکٹس کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھ سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت پاک چین اکنامک کوریڈور کو خطے میں گیم چینجر کہ رہی ہے مگر دوسری جانب اس نیشنل پراجیکٹ کو جماعتی رنگ دیا گیاہے۔

چھالیس ارب روپے کے پراجیکٹس کی تفصیلات صرف درجن بھر حکومتی وزراء اور ایک صوبے کے وزیر اعلی تک ہی محدود ہیں،دیگر سیاسی جماعتوں اور صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہاجس سے پراجیکٹس کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھ سکتے ہیں۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے چینی صدر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں پی ٹی آئی کو مدعو نہ کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوتا اگر عشائیہ میں تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوتی۔

مولانا فضل ارحمن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے سیاسی لغت میں ایک جملہ کا اضافہ کرتے ہوئے کہا چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے اور مولانا کی سیاست سمندر سے گہری،جس پر نیوز کانفرنس میں موجود تمام شرکاء بے ساختہ مسکرا دیئے۔

اہم ترین

مزید خبریں