حکومت پنجاب نے موسم بہار کا تہوار بسنت منانے کے حوالے سے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، بسنت میں پتنگ بازی کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لئے چار طرح کی ڈوریں متعارف کرائی جائیں گی۔
پتنگ بازی کسے پسند نہیں لیکن سدی مانجھے کی جگہ کیمیکل ڈور کے استعمال نے گزشتہ کئی سال میں لا تعداد گھروں میں صف ماتم بچھا دی، بسنت میں پتنگ بازی کے دوران انسانی جانوں کا نقصان روکنے کے لئے حکومت پنجاب نے بسنت منانے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت صوبائی حکومت ابتدائی طور پر چار طرح کی مختلف ڈوریں فراہم کرے گی۔
پتنگ بازی کے لئے استعمال کی جانے والی ڈور آئی ایس پی آر سے منظور شدہ ہوگی ، کم معیار یا انسانی جان کے لئے خطرناک ڈور استعمال نہیں کی جا سکے گی، بسنت کے لیے منظور شدہ ڈور سے کم معیار کی ڈور استعمال کرنے پر پر کم از کم دس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔