اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

حکومت پیھچے ہٹی توسڑکوں پرآئیں گے،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جوڈشیل کمیشن کی تشکیل کے معاہدے میں تبدیلی کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرحکومت پیچھے ہٹی تو سڑکوں پر آئینگے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت سے اب کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہوگی، ہم سڑکوں پر نکلے تو نوازشریف کے لیے حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا، حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے ڈری ہوئی ہے کیونکہ اس کے ذریعے دھاندلی سامنے آجائے گی تاہم نوازشریف کو پیغام دیتا ہوں کہ ایم او یوز کو کسی صورت تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

 عمران خان نے سوشل میڈیا میں اپنی اور عارف علوی کی آڈیو ٹیپ سننے کےبارے میں لاعلمی ظاہر کی اور کہا کہ فون کال ٹیپ کرنا جرم ہے، عمران خان نے کہا کہ میں نے فون کال پر کسی کی ٹارگٹ کلنگ کرنے کیلئے نہیں کہا ہوگا۔

یمن کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی حکومت نے کسی اور کی جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، ہمیں اپنے پڑوسی ملک ایران اور دوست سعودی عرب کے درمیان مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہئے۔

 عمران خان نے کہا کہ ہمیں ماضی سے سکھنا چاہیئے کہ دس سال کےدوران امریکی جنگ میں ہمارے ہزاروں فوجی اور عوام مارے گئے، ملک کو اربوں ڈالر کانقصان پہنچا، ہمیں اس جنگ میں شریک نہیں ہونا چاہئے کیونکہ امریکا کی جنگ میں شریک ہوکر ہم نے جو نقصان اٹھایا اسے ساری قوم آج تک بھگت رہی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں