اے آروائی نیوز کے پروگرام سوال یہ میں گفتگو کرتےپہوئے سابق صدرجنرل ریٹائرڈ جنرل پرویزمشرف کاکہناتھا مقدمے میں سزا ہوئی تو معلوم نہیں کیاکروں گاالبتہ معافی مانگنے کاعادی نہیں۔
سابق صدرپرویزمشرف کاکہناہے حکومت چلاناوزیراعظم کی ذمہ داری ہے صدر کی نہیں،مقدمات صرف میرےخلاف بنائےگئے،انصاف کی دھجیاں اڑائی گئیں، امید ہے آگے انصاف ہوگا۔
کبھی سیاسی انتقام پریقین نہیں رکھا، پرویزمشرف کاکہناتھا مجھے الیکشن نہیں لڑنے دیاگیا قومی اسمبلی میں بیٹھے سب افراد صادق اورامین ہیں صرف میں ہی نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں پرویزمشرف کاکہناتھالال مسجد اوربگٹی قتل کے مقدمات کئی سال بعدقائم کیے گئے ہیں حالانکہ حکومت چلانا وزیراعظم کاکام ہے نہ کہ صدرکا، پرویزمشرف کاکہناتھا اب تک انصاف کی دھجیاں اڑائیں گئیں، امیدکرتاہوں کہ میرے ساتھ اب آگے انصاف ہو گا،ان کاکہناتھا افتخارمحمدچوہدری کوجب سپریم کورٹ نے بحال کیاتومیں قبول کیا لیکن افتخارمحمدچوہدری نے انصاف نہیں دیا۔