لاہور:ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے ہیں نواز شریف مناظرہ کی دعوت قبول کرلیں تو انہیں سو من مٹھائی کھلائیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا طاہر القادری بھرپور فارم میں نظر آئے۔ وزیراعظم کی خوش خوراکی پر چوٹ کرتے ہوئے انہیں مناظرے کے لئے مٹھائی کی لالچ دے ڈالی، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ٹکر مارنے کے عادی ہیں،انقلاب کا موسم بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ صحافیوں کو نئے کپڑے سلوانے کی ضرورت نہیں،پاکستان عوامی تحریک کے قائد کا کہنا ہے کہ انقلاب کے بعد پولیس میں درندوں کو نکال کر دس لاکھ نوجوانوں کو بھرتی کریں گے۔