اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

خطےمیں مسائل کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات ضروری ہیں، پاکستانی ہائی کشمنر

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دلی: پاکستانی ہائی کشمنرعبدالباسط نےبھارت کی جانب سے سیکریٹری خارجہ مذاکرات مسنوخ کرنےکوافسوسناک قراردیتے ہوئے کہا کہ باہمی تنازعات کا حل بامقصداورنتیجہ خیزمذاکرات سےہی ممکن ہے۔

نئی دلی میں میڈیا بریفنگ سے خطاب میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا تھا پاکستان بھارت سے باہمی احترام پرمبنی پرامن تعلقات چاہتا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ محاذآرائی ترک کر کے متنازعہ مسائل کوبامقصد مذاکرات سے حل کیا جائے۔امید ہے بھارت امن کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گا، خطے میں امن واستحکام پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔بھارت نے گزشتہ چند مہینوں میں ستاون مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے بیک ڈورمذاکرات کا آغاز نہیں ہوسکا ہے۔ آئندہ ماہ نیویارک میں وزیراعظم نوازشریف اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات طے نہیں ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا پاکستان اوربھارت نے تسلیم کیا ہے کشمیرمتنازعہ مسئلہ ہے۔ کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں،  نائن الیون کے بعدپاکستان کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، آپریشن ضرب عضب جاری ہے اورآٹھ سے دس ہفتوں میں دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں