کراچی : اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم علی کرم اللہ وجہہ کی یوم شہادت کے موقع پر ریلیاں نکالی گئی۔
اکیس رمضان شہادت یوم علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلے میں اہلسنت والجماعت کے تحت ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئی کراچی میں اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اکیس رمضان کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔
اسلام آباد راولپنڈی میں اہل سنت والجماعت کی جانب سے ریلی نکالی گئ، فیصل آباد میں بھی اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی،کوئٹہ میں ایلسنت والجماعت نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ خلفائے راشدین کے ایام پر عام تعطیل کا اعلان نہ کیا گیا تو آئندہ احتجاج کی صورت کوئی اور ہوگی۔