کپڑوں کی شاپنگ کرتے وقت خواتین ڈھیرلگوادیتی ہیں اور دکانداروں کو بھی ان سے یہی شکایت ہوتی ہے کہ ایک جوڑا بھی خریدنا ہو تو ایک سو نکلوا لیتی ہیں لیکن اب دونوں کی مشکل آسان ہونے کو ہے۔
لندن کے ایک شاپنگ مال میں جدید تھری ڈی آئینہ نصب کردیا گیا ہے، جس کی مدد سے خواتین صرف ہاتھ ہلانے پر مختلف رنگوں اور ڈیزائن کے کپڑے چیک کر سکیں گی۔
کمپیوٹر سے منسلک یہ آئینہ سامنے کھڑے شخص کے سائز کے مطابق کپڑوں کے ڈیزائن اور کلر نمایاں کرتا ہے. جس کی مدد سے خریدار باآسانی اپنے اوپر میچ کرنے والے کپڑوں کا انتخاب کرتے ہیں۔
- Advertisement -
چھ فٹ چھ انچ کا یہ حیرت انگیز آئینہ شاپنگ کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کرکے کپڑوں کی خریداری کو ایک دلچسپ اور انوکھے انداز میں تبدیل کردیگا۔