اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

خیبر ایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری، 34 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر ایجنسی: دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے وادی تیرہ میں  دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں چونتیس دہشت گرد ہلاک جبکہ اہم ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی میں کارروائی کی، فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس مں 34دہشت گرد مارے گئے۔

- Advertisement -

فضائی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کے مارے جانے کی اطلاع ہے جبکہ غیر ملکی بھی تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ  دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں ۔

پاک فوج ملک میں دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے اور پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کاعزم کررکھا ہے۔

یاد  رہے کہ پاک فوج کا 14 جون 2014 سے آپریشن ضربِ عضب جاری ہے، آپریشن کے دوران اب تک تین ہزار سے زائد دہشت گردوں مارے جا چکے ہیں، اور متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاکستان نے ملک بھر میں شدت پسندوں اور اُن کے حامیوں کے خلاف کارروائیوں کے سلسلہ میں تیزی آگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں