دمشق: شام میں داعش کے جبگجوؤں نے مغوی جاپانی صحافی کنِ جی گوٹو کو قتل کرنے کی وڈیو جاری کردی، مغوی کو تاوان ادا نہ کرنے پر قتل کیا گیا۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق تاوان کی عدم ادائیگی پرداعش نے مغوی جاپانی شہری کا سرقلم کردیا ہے۔ سینتالیس سالہ جاپانی صحافی کو اکتوبردوہزارچودہ میں شام سے اغواکیا تھا۔
دوسری جانب جاپانی حکام نے دہشتگردی کے واقعے پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
جاپانی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کے ساتھ مل کراپنے صحافی اور انسانیت کے قاتلوں کوکٹہرےمیں لائیں گے۔ جاپانی وزیراعظم نےکابینہ کاہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیاہے۔
عالمی برادی سمیت بین الاقوامی صحافتی تنظیموں نے جاپانی صحافی کےقتل کی شدید مذمت کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ داعش کی کاروائیاں قابلِ مذمت ہیں اورامریکہ غم کی اس گھڑی میں جاپان کےساتھ ہے۔