پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

دس سال بعد خلائی جہاز دمدار سیارے تک پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: یورپی خلائی جہاز نے دس سال تک ایک دمدار ستارے کا تعاقب کرنے کے بعد اس کے گرد چکر لگانا شروع کر دیا ہے۔

یورپی خلائی جہاز روزیٹا نے دمدارسیارے کی جانب دس سال، پانچ ماہ اور چار دن کے سفر، سورج کے گرد پانچ بار چکر کاٹنے اور تقریباً ساڑھے چھ ارب کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد بالآخر سیکسٹی سیون پی نامی دمدار سیارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ۔

روزیٹا آئندہ پندرہ ماہ تک اس دمدار سیارے کے ساتھ ساتھ چلتا رہے گا، اس دوران مختلف آلات کی مدد سے اس کا مشاہدہ کرے گاجوں جوں دمدار سیارہ سورج کے قریب پہنچتا جائے گا، اس کے پیچھے گیس اور دھول کا بادل بنیں گے جو سائنس دانوں کی تحقیق کو مزید آگے بڑھائے گا۔ نومبر میں روزیٹا سے نکلنے والی ایک گاڑی دمدادر سیارے پر اترنے کی کوشش کریگی ،یہ اس کی سطح میں برمے سے سوراخ کر کے تحقیق کو آگے بڑھائے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں