جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

دنیا بھر میں کرسمس کی رنگینیان عروج پر ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دنیا بھرمیں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں دنیا بھر میں کرسمس منانے کیلئے لوگ نت نئے انداز اپنا رہے ہیں۔

جرمنی میں کرسمس کی تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہیں،کرسمس کے موقع پر اہم شاہراہیں اور بازار جھلملاتی روشنیوں سے جگمگا اٹھے ہیں،جرمنی میں کرسمس منانے کیلئے شہریوں نے اپنے گھر کو چار لاکھ برقی قمقوں سے سجا دیا، جھلمل روشنیو ں سے جگمگا تے گھر کو دیکھنے کیلئے لوگ دور دور سے آرہے ہیں۔

کرسمس کے موقع پر نیویارک میں امپائر اسٹیٹ بلڈنگ بھی رنگ بدلنے لگی، کرسمس کے موقع پر امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا،جس دیکھنے لوگوں کی بڑی تعداد اکھٹی ہوئی۔

فلوریڈا میں سینٹا کلاز نے مچھلیوں کے درمیان کرسمس منانے کی ٹھان لی،سخت سردی کے موسم میں سینٹا کلاز زیر آب جا پہنچیں ہیں، جہاں انہوں نے رنگا رنگ مچھلیوں کیساتھ خوب تیراکی کی اورکرسمس ٹری نصب کیا۔

وائٹ ہاوس میں بھی کرسمس کی تیاریاں جاری ہیں، خاتون اول نے کرسمس ٹری سجا دیا، دیدار کیلئے صحافیوں اور دوستوں کو بھی دعوت دی، وائٹ ہاوس میں 26 سے زائد کرسمس ٹری سجائے گئے ہیں۔

یوکرین میں ہزاروں جھلملاتی روشنیوں سے سجا کرسمس ٹری روشن کردیا گیا۔جگ مگ کرتے کرسمس ٹری کو دیکھنے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

روس میں خون جما دینے والی سردی میں سانتاکلاز نے خوب دوڑلگائی، کرسمس سے قبل روایتی سانتا رن کا انعقاد ہوا، فنڈ ریزنگ کیلئے ہونے والی دوڑ میں سیکڑوں رضا کار سانتا کا روپ دھار کر شریک ہوئے، ٹھنڈے ٹھنڈے موسم کو مستیوں اور کھیل کود سے خوب گرمایا گیا۔

اہم ترین

مزید خبریں