بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

‘دنیا چاند پر چلی گئی ہمارا انٹرنیٹ کا مسئلہ حل نہیں ہورہا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر محمد اسلم ابڑو نے سینیٹ اجلاس میں سوال کیا کہ دنیا چاند پر چلی گئی ہمارا انٹرنیٹ کا مسئلہ حل نہیں ہورہا، ہم میسج تک نہیں بھیج سکتے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران ایک بار پھر انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا معاملہ زیر بحث آیا، سینیٹر محمد اسلم ابڑو نے کہا دنیا چاند پر چلی گئی ہمارا انٹرنیٹ کا مسئلہ حل نہیں ہورہا، ہم میسج تک نہیں بھیج سکتے۔

وزیرمملکت آئی ٹی شیزافاطمہ نے اس حوالے سے کہا کہ پی ٹی اے انٹرنیٹ کی اسپیڈ کو دیکھتا ہے، پی ٹی اے آڈٹ کرکے انٹرنیٹ اسپیڈ کو چیک بھی کرتا ہے اور رپورٹ بھی شیئر کرتا ہے۔

- Advertisement -

شیز افاطمہ کا کہنا تھا کہ جولائی سے نومبر تک 33فیصد آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا، پاکستان میں 25فیصد انٹرنیٹ کے یوزر میں اضافہ ہوا ہے، انٹرنیٹ کے زیادہ ایشو موبائل براڈبینڈ میں ہوئے۔

مزید پڑھیں : ‘دنیا بھر میں انٹرنیٹ چل رہا ہے، شارک صرف پاکستان کی کیبل کھاتی ہے’

وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ بہتر ہورہی ہے اور پاکستان کو دنیا کی سب سے بڑی کیبل کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب ہماری پی ڈی ایم کی حکومت آئی تو ملک تباہی کے دہانے پر تھا، ہم اس وقت پاکستان میں انویسٹرز کو متوجہ نہیں کرسکے، آج اپوزیشن بھی معیشت کی بہتری کو تسلیم کررہی ہے، امید ہے جلد ہم بہتری لائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں