اشتہار

دنیا کے سو حکمرانوں کی قابل اور بااثر صاحبزادیوں میں مریم نواز شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : دنیا کے سو حکمرانوں کی قابل اور بااثر صاحبزادیوں میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی شامل ہوگئیں۔

برطانوی جریدے نے سوحکمرانوں کی قابل اور بااثر صاحبزدایوں کی فہرست جاری کردی، جریدے میں وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نمایاں تذکرہ کیا گیا، مریم نواز نے والد کی انتخابی مہم میں نمایاں کردار ادا کیا، مریم نواز ایک بااثر شخصیت کے طور پر ابھری ہیں۔

m1

- Advertisement -

m4

برطانوی جریدے کے مطابق 2013 کے عام انتخابات میں مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا جب کہ اس وقت بھی وہ ان چند لوگوں میں شامل ہیں جو وزیراعظم نواز شریف کو سیاسی محاذوں پر کامیاب بنانے میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔

m2

مریم نواز ان دنوں پاکستان مسلم لیگ ن کی اہم رہنماء کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں جبکہ وہ شریف خاندان کی چیریٹی تنظیموں کا بھی اہم حصہ ہیں۔

m3

برطانوی جریدے کی جانب سے ہر سال دنیا کی 100 بااثر ترین خواتین کی فہرست جاری کی جاتی ہے لیکن اس سال جاری ہونے والی فہرست میں ایسی خواتین کا خصوصیت سے تذکرہ کیا گیا ہے جو سربراہانِ مملکت کی بیٹیاں بھی ہیں۔

امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ

فہرست امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا کو ٹرمپ انتظامیہ میں طاقتور خاتون قرار دیا گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد انکی بیٹی ایوانکا ساتھ سیاسی ملاقاتوں میں انکے ہمراہ نظر آئی ہیں جبکہ وہ کاروبار میں اپنے والد کی دست راست مانی جاتی ہیں۔

avanika

trump

روسی صدر کی بیٹی یکاٹرینہ

روسی صدر پیوٹن کی بیٹی یکاٹرینہ اس فہرست میں شامل ہیں، روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی بیٹی یکترینا ایک سائنسی ادارہ چلاتی ہیں،پہلے ایک رقاصہ کے طور پر مشہور تھیں لیکن اب امور مملکت چلانے میں اپنے باپ کی معاونت کرتی ہیں، ان کی شادی پیوٹن کے دوست کے بیٹے سے ہوئی ہے، جو ایک کمپنی کے مالک ہیں۔

putin-1

ترک صدر کی بیٹی سمعیہ اردگان

ترک صدر کی سب سے چھوٹی بیٹی سمعیہ اردگان کا نام بھی شامل ہے، ترک صدر رجب طیب اردگان کی بیٹی سمیعہ اردگان بھی سیاسی اعتبار سے کافی متحرک ہے، وہ اپنے والد کی مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔

t1

انگولا کے صدر کی بیٹی ازابیل دوسانتوس

افریقی ملک انگولا کے صدر جوز دوسانتوس کی بیٹی ازابیل دوسانتوس بھی اپنے ملک میں دختر اول کا کردار نبھا رہی ہیں،وہ اپنے باپ کے ساتھ صدارتی محل میں رہائش پذیر ہیں اور حکومتی معاملات میں ہاتھ بٹاتی ہیں۔

angloa

تاجکستان کے صدر کی بیٹی اوزادہ راہمون

تاجکستان کی دختر اول اوزادہ راہمون ہیں جو تاجک صدرامام علی رامون نے اپنی سب سے بڑی بیٹی کو اپنا چیف آف سٹاف بنایا ہے،وہ ان کے نو بچوں میں سے سب سے بڑی ہیں اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں،ان کے بھائی اور بہن بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔

taj1

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں