لاہور: دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیم کا غیر رسمی تریبتی کیمپ لاہور میں جاری ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کل کولمبو روانہ ہوگی۔
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سریز کیلئے قومی ٹیم کا غیر رسمی تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے، مصباح الحق سمیت دس کھلاڑی پہلے سے ہی کیمپ میں پریکٹس کا حصہ ہے۔
اسکواڈ میں شامل دیگر پانچ کھلاڑی بھی آج کیمپ جوائن کرلیں گے، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچز کی زیر نگرانی قومی کھلاڑی گذشتہ تین روز سے نیٹ پریکٹس میں مصروف ہے۔
ہیڈ کوچ وقار یونس چھٹیاں منا کر آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں، غیر رسمی کیمپ میں فزیکل فٹنس کے ساتھ کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے قومی ٹیم کل کولمبو روانہ ہوگی، تین روزہ وارم اپ میچ گیارہ جون کو ہوگا۔ جبکہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز سترہ جون سے گال میں ہوگا۔