سڈنی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کون جیتا گا، بھارت یہ پھر آسٹریلیا، یہ فیصلہ کل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔
ورلڈ کپ کی جنگ اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئی، کر کٹ ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کی صبح ساڑھے آٹھ بجے آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بولرز کا بلے بازوں سے مقابلہ ہوگا، سڈنی میں اڑیں گی وکٹیں اور لگیں گے رنز کے انبار۔ فوٹیج بھارتی بیٹنگ لائن میں ون ڈے اسپیشلسٹ اور ڈبل سنچری میکر ہیں، محمد شامی نے فاسٹ بولنگ کو سہارا دے رکھا ہے۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے پاس خطرناک پیس اٹیک ہے، جو تیز وکٹوں پر تیزی سے وکٹیں اڑانا جانتے ہیں، ہارڈ ہٹرز بھی موجود ہیں، جو مارنے پر آئیں تو روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔
ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا دس میچز میں آمنے سامنے آئے، سات آسٹریلیا نے اور تین بھارت نے جیتے ہیں۔اس بار جو میچ جیتا گا۔
دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم پہلی بارفائنل میں پہنچنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم سے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انتیس مارچ کو مقابلہ کرکے کرکٹ ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پر سجائے گی۔