منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

دوسرا ون ڈے : پاکستان نے سری لنکا کو 285 رنز کا ہدف دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں جاری ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے اننگز کا آٖغاز کیا تو جارحانہ مزاج بیٹسمین شرجیل خان ملنگا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے. احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے محتاط اندا زمیں بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔ محمد حفیظ چوراسی کے اسکور پر رن آوٹ ہوئے۔ انہوں نے بتیس رنز اسکو رکیے۔ 

صہیب مقصود بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھیر سکے اور اٹھارہ رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے۔  احمد شہزاد اور مصباح الحق نے سر ی لنکن بولرز کی خوب ڈٹ کر پٹائی کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ایک سو پانچ رنز بنائے۔ احمد شہزاد کیرئیر بیسٹ ایک سو چوبیس رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

یہ شہزاد کی ون ڈے کرکٹ میں چوتھی سینچری ہے، کپتان مصباح الحق اور آفریدی نے آخری کے اوور میں جارحانہ بیٹنگ کی اور اسکور دو سو چوراسی تک پہنچا دیا۔ مصباح نے ناقابل شکست انسٹھ رنز اسکور کیے۔ اور کلینڈر آئیر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ جبکہ سال میں سب سے سب سے زیادہ چودہ نصف سینچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔  آفریدی نے پندرہ گیندوں پر دھواں دھار تیس رنز اسکور کیے۔ لستھ ملنگا اور پرسنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

- Advertisement -

 

اہم ترین

مزید خبریں