بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

دہشت گردی کیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرایجنسی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

جنرل راحیل شریف کو کور ہیڈکوارٹر پشاور میں آپریشن ضرب عضب، خیبر پختونخوا اور فاٹا میں جاری کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور دہشت گردوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے، ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

 پاک فوج کے سربراہ نے سی ایم ایچ پشاور کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زیرعلاج زخمی جوانوں کی عیادت کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا ۔

- Advertisement -

اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ جیتے گی، ملک میں امن وامان ہرصورت یقینی بنایاجائےگا، بہت جلد تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہوجائےگا،دہشت گردی ختم کرکےمتاثرہ علاقوں کی رونقیں بحال کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں