کراچی:ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے دہشت گردوں نے کراچی میں مضبوط نیٹ ورک قائم کرلیا،حکومت ہنگامی اقدامات کرے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مذہبی انتہاپسند اوردہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ دہشت گرد پورے کراچی میں اپنا نیٹ ورک مضبوط کرچکے ہیں۔
الطاف حسین نے شہریوں سے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف انتہائی چوکس اور ہوشیار رہا جائے،شہری اپنی مدد آپ کے تحت اپنی حفاظت کیلئے اقدامات کریں،بازاروں کے چھوٹی بڑی دکانوں کے مالکان حفاظتی ٹیمیں تشکیل دیں،چھوٹے بڑے شاپنگ سینٹر او رمحلوں میں خطرے کے الارمز لگائے جائیں ۔
الطاف حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے بھی شہر میں امن وامان اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
- Advertisement -