جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

رابطہ کمیٹی کی کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریوں کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز، پولیس اورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے، رمضان شروع ہوتے ہی ایم کیوایم کے عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران رینجرز اور پولیس کے ہاتھوں ایم کیوایم کے اکتیس کارکنان اور ذمہ داران گرفتار کرکے غائب کردیئے گئے ہیں، گرفتار کارکنوں کو عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا۔

رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں