ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

راحیل شریف 2سال کیلئےملک کی کمان سنبھال لیں، الطاف حسین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ  فوجی عدالتیں لگانی ہے تو اس سے بہتر مارشل لاء کا اعلان کردیا جائے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2سال کے لیےملک کی کمان سنبھال لیں۔

 کراچی میں متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتیں لگانی ہیں تو اس سے بہتر ہے کہ مارشل لاء کا اعلان کردیا جائے، الطاف حسین نے کہا کہ دنیا میں جتنے انقلاب آئے ہیں اس میں فوج کے افسران یا سپاہیوں کا ہاتھ رہا ہے ۔ کمال اتاترک ، فرانس اور امریکہ میں آزادی اور انقلاب لانے والے فوجی تھے،  کیوبا میں انقلاب لانے والے بھی فوجی تھے۔

ایم کیو ایم کے قائد نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ دو سال کے لئے ملک کی کمان سنبھال لیں،ایسا مارشل لاء لگائیں کہ چوری کرنے والے سے ایک ایک پیسہ وصول کیا جائے، جنرل راحیل شریف کے بھائی کو نشان حیدر ملا ہے ۔ راحیل شریف ایک بہادر فوجی ہیں۔

- Advertisement -

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو بُری جماعت کہا جاتا ہے ، ہمارے اپنے ہی ملک میں شہدا کے جنازے نکالنے مشکل ہوگئے ہیں، اس کے باوجود بھی ہم نےپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے،  مہاجروں کی وفاداری مشکوک ہوجاتی ہے،کئی دفعہ سوچتےہیں کہ کیوں ہندوستان چھوڑا ،ہمیں آج بھی مہاجر کہا جاتا ہے، ہم نے خود کو سندھی کہنا نہیں چھوڑا،جب 2روٹیاں بانٹنےکاوقت آیاتوبھکاری کہہ کرہٹادیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ  اکیلے پاکستان کو دنیا کی کوئی فوج نہیں بچا سکتی، میرےاس بیان کوکہاجائےگاکہ میں مارشل لاء کی حمایت کررہاہوں، انہوں نے پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں اور اکابرین سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ مجھے بتائیں پاکستان میں کون کسی ایسی پارٹی ہے جس نے ملک کو نہ لوٹا ہو ۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں