راولپنڈی: کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج کی رخصت پر ہونے کے باعث کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کی ضمانت کی درخواست بغیر کسی کاروائی کے کل تک ملتوی کردی۔
ایان علی کے جلوؤں سے آج سب محروم رہیں گے، بڑے دنوں بعد آج درخواست کی سماعت کی اُمید بندھی لیکن جج کی اچانک چھٹی نے ایان علی کی یہ اُمید بھی توڑدی۔ ۔
راولپنڈی کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد ایک دن کی رخصت پر ہونے کے باعث کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست سماعت بغیر کسی کاروائی کے کل تک ملتوی ہو گئی۔
درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پرکرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کی جانب سے معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ اوردیگرسینئر وکلاء پیش ہوئے۔
گزشتہ روز عدالت نے ماڈل ایان علی کے خلاف جلد از جلد چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں پندرہ جون تک توسیع کر دی۔
راولپنڈی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کسٹم کے تفتیشی آفیسر کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت کل تک ملتوی کردی تھی۔