جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نربھیا ریپ کیس: مجرم نے مقتولہ کو ہی زیادتی کا ذمہ دار قراردے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں طالبہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مجرم نے جرم کاذمہ دار طالبہ کو قراردیتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں رات میں باہر گھومتی کیوں ہیں؟۔

مجرم نے یہ مضحکہ خیز بیان عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر بنائی جانے والی ایک ڈاکیومنٹری میں دیا۔

مکیش سنگھ کو اس کے مکروہ اور گھمبیر جرم میں بھارتی عدالت نے موت کی سزا سنائی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ زیادتی لڑکیوں کی اپنی غلطی کے سبب ہوتی ہے ، آخر وہ رات گئے گھر سے باہر تنہا کیوں ہیں اوراگرہیں تو پھر انہیں چلتی بس میں حملے کے دوران مزاحمت نہیں کرنی چاہئیے۔

- Advertisement -

مجرم نے یہ بھی کہا کہ تالی کبھی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ، کوئی بھی شریف لڑکی رات کو نو بجے سڑکوں پر نہیں گھومتی۔ واضح رہے کہ مجرم نے یہ الفاط اس لڑکی کے بارے میں استعمال کئے جسے پورے بھارت نے اپنی بیٹی قراردیا تھا۔

فزیوتھراپی کی 23 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی قتل کا اندوہناک واقعہ 16 دسمبر 2012 کو پیش آیا تھا جب وہ اپنے مرد دوست کے ساتھ فلم دیکھ کر گھر واپس آرہی تھی۔

متاثرہ لڑکی 13 دن زندگی اور موت کی جدوجہد میں مبتلا رہنے کے بعد دہلی کے اسپتال میں انتہائی اذیت کے عالم میں دم توڑ گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں