اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

رحیم یارخان: پولیس کی خطرناک ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یارخان: سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے کچے میں فورسز کا آپریشن جاری ہے, ڈاکو سلطو شر نے علاقے میں سانحہ پشاور کے چودہ ملزمان کو پناہ دے رکھی ہے، دہشت گرد اینٹی ایئرکرافٹ گنوں اور جدید ہتھیاروں سے سخت مزاحمت کررہے ہیں۔

سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے میں ڈاکو سلطو شر اور چھوٹو بکھرانی کے گینگ کیخلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے، ایس ایس پی گھوٹکی ثاقب سلطان نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ جنگلات میں سانحہ پشاور کے دہشت گرد پناہ لئے ہوئے ہیں اور جرائم پیشہ افراد کو بی ایل اے کی معاونت بھی حاصل ہے۔

ایس ایس پی ثاقب سلطان کے مطابق دہشت گرد اینٹی ایئر کرافٹ گن ، مائنز اور دیگر جدید اسلحے سے لیس ہیں، کچے کےعلاقے میں دو ہفتوں سے جاری آپریشن میں پولیس دہشت گردوں کےخلاف کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر پائی۔

سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی میں پندرہ دہشت گردہلاک اورایک پولیس افسر بھی شہید ہوا ہے۔

رحیم یارخان اور گھوٹکی کے سرحدی علاقےمیں سندھ اور پنجاب پولیس کی آٹھویں روز مشترکہ کارروائی جاری ہے، جس میں ایک افسر شہید چودہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

رحیم یارخان کے ڈی پی اوسہیل ظفرچٹھہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد جدید اسلحہ کا استعمال کررہے ہیں اور ان سے مقابلے میں فوج اور رینجرز کی معاونت حاصل رہی ہے، پولیس نے ملزمان کی مضبوط پناہ گاہ کا گھیراؤ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کی کامیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں