اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

رشید غازی قتل کیس،پرویزمشرف کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، 2اپریل کو طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عدالت نےعبد الرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے دو اپریل کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد واجدعلی خان نےعبدالرشیدغازی قتل کیس کی سماعت کی، عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفاتری جاری کردیئے۔

سیشن جج نے سابق صدر کو دو اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پرویز مشرف کی جانب سے دائرچار درخواستیں مسترد کردیں، جن میں حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

عدالت نے پرویز مشرف کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکےجمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس سے پہلے ہونے والی سماعتوں میں مدعی مقدمہ کے وکلاء نےدلائل مکمل کرتے ہوئےعدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف تیئس مرتبہ طلبی کےباوجودعدالت میں پیش نہیں ہوئے، لہذا ملزم پر فرد جرم عائد کر کے شہادتیں طلب کی جائیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں